عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد، جام کمال خان بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد

کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد

لاہور، کوئٹہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کر دیا۔ پنجاب میں وزارت اعلی کا انتخاب اتوار کو ہو گا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے Taunsa Sharif سے کامیاب ہونے والے عثمان بزدار کو امیدوار نامزد کر دیا جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز قائد ایوان کے امیدوار نامزد ہیں۔ خیال رہے عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی قبائلی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور وہ پی پی 286 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کے والد فتح محمد بزدار بھی رکن اسمبلی رہے ہیں، وہ بزدار قبائل کے چیف سردار بھی ہیں۔ سردار عثمان بزدار ایل ایل بی اور ایم اے سیاسیات ہیں اور وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے ہیں، عثمان بزدار 2018 ء کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی  جبکہ وہ 2001 ء میں Taunsa Sharifکے Tehseel Nazimبھی رہے ہیں۔ دوسری جانب نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی نامزدگی کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کر دیا  جس میں ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے وہ غریبوں کے مسائل جانتے ہیں اور وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر بجلی، گیس نہیں۔

جام کمال خان بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

جام کمال خان بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

بلوچستان عوامی پارٹی کے Jam Kamal Khan صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر Mir Abdul Quddus Bizenjoکی سربراہی میں ہوا جس میں سابق وزیر اعلیٰ Sanaullah Zehri نے اپنی رکنیت کا حلف لیا۔صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے Jam Kamal Khanکا مقابلہ  Muttahida Majlis-e-Amal کے Mir Yunas Aziz Zehri سے ہوا۔ وزیراعلیٰ کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا اسمبلی میں مجموعی طور پر 59 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے Jam Kamal Khanکو 39 ووٹ ملے جب کہ Mir Yunas Aziz Zehri نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر نے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے دو لابیاں بنائیں جس میں Jam Kamal Khanکو ووٹ دینے والوں کے لیے لابی اے جب کہ Mir Yunas Aziz Zehri کے لیے لابی بی بنائی گئی۔ اس موقع پر دلچسپ صورتحال یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ Sanaullah Zehri نے Jam Kamal Khan کو ووٹ دیا۔

No comments.

Leave a Reply