عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا، عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے

عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

عمران خان نے پاکستان کے 22ویں  وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت Mamnoon Hussain نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کیلئے عمران خان کے بھارتی دوست Navjot Singh Sidhu خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں،  ان کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی تقریب میں موجود تھے۔  بھارت سے آئے Navjot Singh Sidhu اور Vikram Mehta بھی شریک ہیں،  اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے Navjot Singh Sidhu سے ملاقات کی اور ان سے گلے بھی ملے۔ حلف برداری تقریب میں عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول Bushra Bibi سفید رنگ کا عبایہ پہنے موجود ہیں، وہ عمران خان کے ہمراہ Bani Gala  سے House of President تشریف لائی ہیں، تاہم وہ علیحدہ گاڑی میں تھیں۔Bani Gala سے House of President کیلئے روانگی سے قبل خاتون اول Bushra Bibi نے اپنی دوست Farah Khan اور عمران خان کے دوست Zulfi Bukhari کے ہمراہ ایک تصویر بھی بنوائی۔

عمران خان نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہن کر وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیر بھی شریک ہیں، حلف برداری کے بعد نومنتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا گا جس کے بعد کابینہ سیکریٹری نے صدر مملکت Mamnoon Hussain سے تقریب شروع کرنے کی اجازت طلب کی۔ تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت Mamnoon Hussain نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔

قومی اسمبلی میں جمعہ کی شام نئے house of leader کے انتخاب کیلئے ہونے والی رائے شماری کے نتیجے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں  وزیر اعظم کے الیکشن میں عمران خان نے 176 ووٹ لیے جبکہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا  فاٹا سے دو آزاد ممبران اسمبلی علی وزیر اور Mohsin Dar نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔ آصف علی زرادری پارلیمنٹ  میں نہیں آئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے آغاز میں اراکین کو house of leaderکے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا  اور اراکین کو ہدایت کہ جو اراکین عمران خان کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو اسپیکر کے دائیں جانب لابی اے میں جائیں اور جو میاں شہباز شریف کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اسپیکر کے بائیں جانب لابی بی میں چلے جائیں جس کے بعد اراکین اپنی اپنی لابی میں چلے گئے۔)ن) لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو منانے کی ایک اور کوشش کی گئی،  شہباز شریف خود چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی نشست پر گئے اور ان سے ملاقات کی، اس موقع پر Javed Mortaza Abbasi سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم شہباز شریف کی کوشش ناکام ہوئی۔ لیگی اراکین نے بلاول بھٹو زرداری سے شہباز شریف کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر چیئرمین پی پی نے معذرت کر لی۔ قبل ازیں عمران خان اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ  میں پہنچنے پر مہمان گیلری میں موجود افراد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی کی۔

وزارتِ کے دوسرے امیدوار شہباز شریف بازو پر سیاہ پٹی باندھے ایوان میں پہنچے تو انہوں نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا۔ وہ اپنی نشست کی جانب آئے تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور آگے بڑھ کر انہوں نے شہباز شریف سے مصافحہ کیا۔ اسپیکر نے پانچ بج کر 34 منٹ پر نتائج کا اعلان کیا۔ اعلان کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ممبران نے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔

No comments.

Leave a Reply