انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

ڈالر کی قیمت خرید 123.40 روپے سے کم ہو کر 123.20 روپے

ڈالر کی قیمت خرید 123.40 روپے سے کم ہو کر 123.20 روپے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.15 روپے سے بڑھ کر 124.20 روپے اور قیمت فروخت 124.25 روپے سے بڑھ کر 124.30 روپے ہو گئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 123.40 روپے سے کم ہو کر 123.20 روپے اور قیمت فروخت 124.40 روپے سے کم ہو کر 124.20 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 141 روپے سے بڑح کر 141.50 روپے اور قیمت فروخت 144.50 روپے سے بڑھ کر 145.25 روپے ہو گئی اسی طرح 80 پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 156 روپے سے بڑھ کر 157.70 روپے اور قیمت فروخت 159.60 روپے سے بڑھ کر 161.40 روپے پر جا پہنچی۔

No comments.

Leave a Reply