آبی مذاکرات: بھارت نے پاکستان کے اعتراضات مسترد کر دیے

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے پاکستانی ٹیم کی سربراہی کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سیکسینا نے کی

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے پاکستانی ٹیم کی سربراہی کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سیکسینا نے کی

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت نے Chenab River  پر Pakal Dul  اور  Lower Kalnai منصوبے پر پاکستان کے اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں۔ پاک، بھارت آبی تنازعہ پر انڈس واٹر کمشنرز کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ بات چیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ بھارت نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔پاک، بھارت آبی تنازع پر انڈس واٹر کمشنرز کے مابین وفود کی سطح پر دو روزہ مذاکرات Nespak ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئے۔ پاکستان انڈس واٹر کمشنر Syed Mehr Ali Shah نے پاکستانی ٹیم کی سربراہی کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت PK Saxena نے کی۔بھارت نے پاکستانی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کو ذخیرہ کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اس نے تربیلا اور منگلا کے بعد کوئی بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا جس کی وجہ سے پانی کی بڑی مقدار سمندر برد ہو جاتی ہے۔  بھارتی وفد نے کہا کہ بھارت میں بھی موسمی تبدیلیوں کے باعث دریائوں میں پانی کی آمد کی شدید کمی ہے۔ مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستانی حکام نے دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے Pakal Dul اور Lower Kalnai پن بجلی  کے منصوبوں پر اعتراض اٹھایا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ Pakal Dul پن بجلی گھر کی جھیل بھرنے اور وہاں سے پانی چھوڑنے کا پیٹرن بھی واضح کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply