ٹرمپ کا سی این این کے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ

امریکی صدر ٹرمپ اور سی این این کے صدر جیف زکر

امریکی صدر ٹرمپ اور سی این این کے صدر جیف زکر

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

میڈیا اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنیوں پر کڑی تنقید کے بعد  امریکی صدر نے سی این این کے صدر کو فارغ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ متنازع اسٹوری پر سی این این کا کہنا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتا اور اپنی اسٹوری پر قائم ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سی این این ان کے خلاف کافی عرصے سے نفرت اور تعصب پر مبنی خبریں دے رہا ہے،  سی این این کے صدر Jeff Zuckerکی کارکردگی انتہائی خراب ہے، ریٹنگ بھی بری ہے، اے ٹی اینڈ ٹی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے Jeff Zucker کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کر دینا چاہیے۔

Donald J. Trump?

@realDonaldTrump

 The hatred and extreme bias of me by @CNN has clouded their thinking and made them unable to function. But actually, as I have always said, this has been going on for a long time. Little Jeff Z has done a terrible job, his ratings suck, & AT&T should fire him to save credibility!

3:50 PM – Aug 30, 2018

87.3K

41.2K people are talking about this

دوسری جانب سی این این کے بیان میں کہا گیا کہ جناب صدر غلطی نہ کریں،  سی این این جھوٹ نہیں بولتا، بلکہ خبریں رپورٹ کرتا ہے، جب برسراقتدار لوگ جھوٹ بولتے ہیں تب سی این این لوگوں کو اس سے آگاہ کرتا ہے۔

Donald J. Trump?

@realDonaldTrump

 CNN is working frantically to find their “source.” Look hard because it doesn’t exist. Whatever was left of CNN’s credibility is now gone!

9:54 PM – Aug 30, 2018

95K

52.8K people are talking about this

صدر ٹرمپ نے این بی سی چینل کے چیئرمین اینڈی لیک کو عہدے سے ہٹانے کی ممکنہ خبر پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے متعلق کہا کہ اگر ڈیموکریٹس جیت گئے  تو وہ تمام کام منسوخ کریں گے جو موجودہ حکومت نے کیے ہیں۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ انتخابات میں تشدد کے واقعات نہیں ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply