صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان

عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

الیکشن کمیشن نے ملک کے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد اب کوئی بھی امیدوار کل تک ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے۔  الیکشن کمیشن کی حتمی فہرست کے مطابق صدراتی الیکشن کے لیے عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان اب میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہونے تک صرف امیر مقام نے کاغذات واپس لیے۔ یوں اپوزیشن کی جانب سے دو جبکہ حکومتی اتحاد کا ایک امیدوار صدارتی انتخاب میں حصہ لے گا۔

صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔ پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریزائیڈنگ افسر جبکہ چیف الیکشن کمشنر ریٹرنگ افسر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری Kanwar Dilshad نے کہا کہ صدر الیکٹورل کالج کے ذریعے خفیہ رائے شماری کے تحت منتخب ہوں گے  جو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ Kanwar Dilshad نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صدر کے یکطرفہ طور پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اختیارات ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معمول کا عمل ہے کہ صدر ہمیشہ حکمران جماعت سے ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply