سینئر وکیل انور منصور خان اٹارنی جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سینئر وکیل انور منصور خان

سینئر وکیل انور منصور خان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سینئر وکیل انور منصور خان کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کر دیا گیا۔ صدر مملکت نے سینئر وکیل انور منصور خان کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی  جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انور منصور خان کو فوری طور پر وفاقی وزیر کے رینک اور اسٹیٹس کے ساتھ اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply