وینس میں 75 واں فلم فیسٹیول، فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر

اداکارہ ڈیکوٹا جانسن

اداکارہ ڈیکوٹا جانسن

وینس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 75ویں فلم فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں ایک طرف نئی آنے والی فلموں کے پریمیئرز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔ فلم فیسٹیول کے افتتاح پر دنیا بھر سے لاتعداد اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسرز شرکت کے لئے پہنچے ہیں جو اپنی فلموں کے پریمیئرز کی نمائندگی کریں گے۔ فلموں کے پریمیئرز میں Dakota Johnson فلم “Suspiria” کے لئے جبکہ جیوری کے صدر Guillermo delToro، Dakota Fanning اور Ryan Gosling ، Naomi Watts سمیت ہالی وڈ اداکاروں کا جھرمٹ امڈ آیا  جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا جمِ غفیر بھی بے چین دکھائی دے رہا ہے جو اپنے پسندیدہ فنکار کے ساتھ تصاویر بنوانے اور آٹو گراف لے رہے ہیں۔ اس فلم فیسٹیول میں میزبانی کے فرائض Michele Riondino دے رہے ہیں جبکہ فیسٹویل میں شامل فلمیں Golden Line Award کی حقدار اسی وقت قرار پائیں گی جب وہ جیوری کے معیار پر پورا اتریں گی۔ بہترین فلم کا انتخاب انٹرنیشنل جیوری کرے گی جبکہ جیوری کے صدر معروف Mexican ہدایتکار Guillermo del Toro ہیں جبکہ دیگر جیوری ممبران میں Christoph Waltz، Naomi Watts ، Taika Waititi اور Sylvia Chang بھی شامل ہیں۔ دلکش ملبوسات زیب تن کئے اداکاروں اور منفرد فلموں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 08 ستمبر تک جاری رہے گا۔

No comments.

Leave a Reply