انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 124.25 روپے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 124.25 روپے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 124.25 روپے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

جمعہ کے روز انٹربینک فارن کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے ابتدائی مراحل میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے بڑھ کر 124.25 روپے  ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی، 10 پیسے کمی کے ساتھ ڈالر 124.60 روپے  کی سطح پر آ  گیا۔ جولائی میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور ایک ڈالر تقریباً 129 روپے کا ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی۔

گزشتہ برس دسمبر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18ء کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128.75  تک پہینچ گیا۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم یہ اب بھی سابقہ سطح سے کم ہے۔

No comments.

Leave a Reply