صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے601 روزمیں 5 ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر دیا، واشنگٹن پوسٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد 5 ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون نے شور مچا دیا۔  آرٹیکل کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہو گئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔  اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شامل ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔ 120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھوٹ بولے جبکہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 74 جھوٹ بولے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا اعتراف کیا مگر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں موقف بدل لیا اور کہا کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔ اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے ایک بار پھر موقف تبدیل کر لیا اور کہنے لگے کہ روس نے مداخلت کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply