پی ٹی آئی حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کے لیے پراسکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی کو کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹر کی تقرری کے لیے تین ماہر وکلا کا پینل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پینل بھجوانے میں مناسب درکار وقت سے زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حکومت اس کیس کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے یا کوئی بیک ڈور رابطوں کا تاثر لے۔ اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے وکلا کا پینل اور اس کے ساتھ ان کے کام کی شرائط سے آگاہ کرے۔

No comments.

Leave a Reply