اردگان کا جائیداد کی خرید و فروخت ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم

تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے

تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جائیداد کی خرید و فروخت کو ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے میں غیر ملکی کرنسیوں میں ہونے والے تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ حکم نامے میں ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کو پابند کیا گیا ہے  کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ مکانات یا اپارٹمنٹس کے کرائے بھی ترک کرنسی میں طے کیے جائیں اور ان معاہدوں میں شامل تمام غیر ملکیوں کو بھی ترک لیرا کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمومی طور ترکی میں ریئل اسٹیٹ کی خرید و فروخت اور کرائے کے معاہدے غیر ملکی کرنسیوں میں کیے جاتے ہیں  بالخصوص ریٹیل شعبے میں یہ رجحان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں لیرا 40 فیصد تک اپنی قدر کھو چکا ہے  جس سے ترک معیشت کو زبردست جھٹکا لگا ہے، ترک صدر نے لیرا کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ نیا حکم نامہ بھی ملکی کرنسی کو سہارا دینے کا ایک اقدام ہے۔

No comments.

Leave a Reply