جاپان میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار 785 ہوگئی

دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113 سال ہے

دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113 سال ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا میں طویل عمر قوم کے طور پر جاپانی جانے پہچانے جاتے ہیں، جاپان وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پائے جاتے ہیں۔ جاپان میں 100 سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار 785 تک پہنچ گئی ہے۔ جاپان میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اوسط عمر 80 سال ہے۔ یہ تعداد ریکارڈ 69 ہزار 785 افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً 90 فیصد خواتین شامل ہیں، دنیا کے سب سے معمر شخص Masazo Nonaka کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113 سال ہے۔

No comments.

Leave a Reply