پاک، برطانیہ اہم معاہدہ

وزیر اعظم عمران خان  اور برطانیہ وزیر داخلہ ساجد جاوید

وزیر اعظم عمران خان اور برطانیہ وزیر داخلہ ساجد جاوید

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پیرکے روز اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ نے انصاف اور احتساب اعلامیے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملزمان کی حوالگی سے متعلق دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔  وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر مملکت Shahryar Afridi سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقاتوں کے بعد مذکورہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے۔ منی لانڈرنگ کے تدارک کیلئے دونوں ملک مل کر کام کریں گے۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام نکالنے میں بھی مدد کریں گے۔

دنیاکی بہترین زرعی زمینیں، دریا، برف پوش پہاڑ، بے شمار قسم کے پھل، معدنیات کے ذخائر اور بہترین محل وقوع۔ اس کے باوجود وطن عزیز اگر آج مقروض ہے تو اس کی وجہ سوائے بدعنوانی کے اور کوئی نظر نہیں آتی۔ اقتصادیات کا بنیادی اصول ہے کہ پیسہ خواہ چند ہاتھوں میں ہو لیکن گردش میں رہے تواس کے فوائد سبھی کو ملتے ہیں۔  شرمناک بلکہ المناک حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ہاں خزانے کو لوٹنے والوں نے یہ پیسہ ملک میں رکھنے کے بجائے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانا شروع کر دیا اور ان ممالک کے بینکوں اور اقتصادی استحکام کا باعث بنے۔ اسے عرف عام میں منی لانڈرنگ کہا جاتا ہے۔

صرف دبئی سے اگر پاکستانی اپنا پیسہ واپس لے آئیں تو اس کی معیشت ہل کر رہ جائے۔  اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سوئس بینکوں، مشرق بعید مثلاً بنگلہ دیش، ملائیشیا اور یورپ میں کتنا پیسہ ہو گا؟ کوئی شک نہیں کہ اگر دوسرے ملکوں میں جائز یا ناجائز طریقے سے لے جایا گیا پیسہ واپس آ جائے تو نہ صرف پاکستان کے قرضے ختم ہو جائیں گے بلکہ پاکستان خودکفیل بھی ہو جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین معاہدہ انتہائی اہم ہے۔ امید ہے کہ پاکستان دوسرے ملکوں سے بھی ایسے ہی معاہدے کر کے ملکی دولت واپس لائے گا اور اقتصادی طور پر مستحکم ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply