جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات، معاہدوں پر دستخط

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات، معاہدوں پر دستخط

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات، معاہدوں پر دستخط

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ شمالی کوریا بین الاقوامی مبصرین کو میزائل پروگرام کے مقامات کی بندش کے عمل کے معائنے پر راضی ہو گیا۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے، پیانگ یانگ میں ان کی اِن سے ملاقات ہوئی، صدر مون جے اِن اور رہنما کِم جانگ ان نے کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔  جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس Yongbyon بھی بند کر دے گا۔ دونوں ممالک میں خاندانوں کے ملاپ، ریلوے اور صحت کے شعبے سمیت مختلف معاہدوں پر بات چیت ہوئی۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں میزائل سائٹ کو بند کرنے اور نیوکلئیر تفتیش کاروں کے دورے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply