جاپانی سی ای او چاند پر جانے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے: سپیس ایکس

جاپانی کاروباری شخصیت یوساکو مائے زاوا

جاپانی کاروباری شخصیت یوساکو مائے زاوا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے مطابق جاپانی کاروباری شخصیت Yusaku Maezawa جدید ترین راکٹ میں چاند کے گرد چکر لگانے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔ اس بات کا اعلان، اسپیس ایکس کے سی ای او Elon Musk  نے پیر کے روز لاس اینجلس میں واقع راکٹ فیکٹری میں Yusaku Maezawa کے ہمراہ کیا۔ Yusaku Maezawa ، بڑی آن لائن فیشن ویب سائٹ Zozotown چلانے والی کمپنی کے سی ای او ہیں۔ Yusaku Maezawa نے اس اعزاز کا مستحق قرار دئیے جانے پر دلی مسرت اور تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ 2023 ء میں چاند کے اس دورے کے لیے وہ دنیا بھر کے کئی فنکاروں Big Falcon Rocket (BFR) میں اپنے ساتھ جانے کی دعوت دیں گے۔ توقع ہے کہ کسی نجی خلائی کمپنی کی جانب سے اپنی قسم کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ اس سے قبل یو ایس Apollo mission پر سوار خلابازوں نے 1960ء اور 1970ء کی دہائی میں چاند کے گرد چکر لگائے تھے۔

No comments.

Leave a Reply