لاس اینجلس میں سترویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد

ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز 'گیم آف تھرونز ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ‘گیم آف تھرونز ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لاس اینجلس میں ہونے والے 70ویں Emmy Awardsشو کا انعقاد ہوا جس میں ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔ لاس اینجلس کے Microsoft Theater  میں ہونے والے اس رنگا رنگ ایوارڈ شو کیلئے ‘ای ویژن اکیڈمی کی جانب سے 70ویں Emmy Awardsکی میزبانی کے فرائض Michael Che اورColin  Jost نے ادا کئے۔ ایوارڈ شو میں ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ‘Game of Thrones’نے دھوم مچا دی  اور بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈMatthew Rhysکو ڈرامہ سیریز The Americans پر ملا۔ بیسٹ ایکٹرس Claire Foy کو قرار دیا گیا جو ٹی وی سیریز ‘The Crown’ میں لیڈنگ ایکٹرس کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔ بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ‘Game of Thrones’ کے Peter Dinklage قرار پائے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ٹی وی سیریز ‘Westworld’ کیلئے Thandie Newton کو ٹھہرایا گیا۔ بیسٹ کامیڈی ٹی وی سیریز کا ایوارڈ The Marvelous Mrs. Maisel کو دیا گیا، Best Realty سیریز RuPaul’s Drag Race کو ٹھہرایا گیا۔

ایوارڈ شو میں Tracee Ellis ، Millie Bobby Brown ، Lena Headey ، Kit Harrington ، Evan Rachel Wood ، Alec Baldwin ، Sarah Paulson ، Claire Foy ، Emilia Clarke ، Jenifer Lewis اور  Scarlett Johansson کی آمد نے میلہ لوٹ لیا جنہوں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے ایوارڈ شو میں Game of Thrones’کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔ تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ، بہترین کامیڈی سیریز ڈائریکٹر، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ و اداکار، بہترین معاون اداکارہ و اداکار سمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

No comments.

Leave a Reply