پہلی اڑنے والی کار برائے فروخت

اسے ٹی ایف ایکس ہائبرڈ کار کا نام دیا گیا ہے

اسے ٹی ایف ایکس ہائبرڈ کار کا نام دیا گیا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی نے دنیا کی اولین اڑن کار بنا لی ہے جسے اگلے ماہ امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسے TF-X hybrid کار کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ دو نشستوں والی یہ کار مشہور کمپنی Volvo سے وابستہ فرم Terrafugia نے بنائی ہے۔ TF-X صرف ایک منٹ میں کار سے طیارہ بن جاتی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور یہ ایک وقت میں 640 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ اس میں دوہرے کام والی (hybrid) الیکٹرک موٹر نصب ہے جس میں اگلے پچھلے کیمرے، ایمرجنسی پیراشوٹ نظام اور پرواز کے لیے قوت فراہم کرنے والا خاص نظام بھی موجود ہے۔ زمین پر دوڑتے ہوئے کار کے بازو فولڈ ہو جاتے ہیں اور فضا میں کھل کر اسے جہاز بناتے ہیں۔ 1300 پائونڈ وزنی اس کار کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جا سکتی ہے۔ یہ ایئرپورٹ کے بغیر کسی بھی شاہراہ سے اڑان بھر سکتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے طیارہ گاڑی بنانے میں بہت سی نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہیں جن کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ تاہم انہوں نے اتنا بتایا کہ کار اور طیارے کے دونوں Versions پر برسوں سے کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

flyingcartfsx-1538071628

No comments.

Leave a Reply