انڈونیشیا میں 7.5 کا شدید زلزلہ کے بعد سونامی سے تباہی، 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں 7.5 کا شدید زلزلہ

انڈونیشیا میں 7.5 کا شدید زلزلہ

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کے جزیرہ Sulawesi میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی بلند لہروں سے Palu شہر میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کئی متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ انڈونیشیا میں جمعہ کو آئے زبردست زلزلہ کے بعد Sulawesi ی جزیرے پر واقع Palu پالو میں سونامی نے قہر برپا کر دیا ہے۔ زبردست تباہی کے درمیان سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ انڈونیشیا کے ایک ہسپتال میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس زبردست آفت نے لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے  پر مجبور کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جزیرہ Sulawesi میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں سے Palu شہر میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کئی متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ زلزلہ کے مرکز سے تقریباً 80 کلومیٹر دور واقع Palu شہر کے ایک پارکنگ ریمپ کی بالائی منزل سے ایک ویڈیو شوٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں پانی کی اونچی لہروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنہوں نے ساحلی علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ویڈیو میں پانی کی لہریں کئی عمارتوں کو بھی اپنی زد میں لیتی نظر آ رہی ہیں۔ بی این او نیوز ایجنسی نے یہ ویڈیو جاری کیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر Palu میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جبکہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہو گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز Lombok میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں 460 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply