آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج لینے کے لیے حکومت سرگرم

آئی ایم ایف  کے وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات

آئی ایم ایف کے وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بیل آئوٹ پیکج لینے کے لیے حکومت سرگرم ہو گئی۔ منی بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں قرض لینے کے لیے ہی بڑھائی گئی ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کر کے قوم کو اعتماد میں لے سکتے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے سے قسطوں کی ادائیگی پر آج سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ وفد قیام کے دوران پاکستانی معیشت کو درپیش چینلجز کا جائزہ بھی لے گا۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف کے وفد ایک ہفتے کے لیے پاکستان میں قیام کریں گے اور پاکستانی کی معاشی حالت کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔آئی ایم ایف کے وفد نے پہلے روز پاکستانی ٹیم سے معیشت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ لیکن ابھی تک کوئی راہ عمل طے نہ پایا جا سکا۔

آئی ایم ایف کی پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کے پاکستانی معاشی ٹیم سے دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود اور ڈاکٹر عشرت حسین نے ٹیم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،  پاکستانی حکام نے وفد کو معاشی اعداد و شمار دیئے، مذاکرات کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا جس کے بعد آئی ایم ایف ٹیم معاشی صورتحال پر رپورٹ تیار کریں گی۔   تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کے پاکستانی معاشی ٹیم سے دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے،  آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزارت خزانہ  اسد عمر، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کے 4 مالیاتی گروپوں سے الگ الگ مذاکرات کیے،   آئی ایم ایف ٹیم نے ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کی تجارتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کو معاشی اعداد و شمار فراہم کیے جن کا مذاکرات کے دوران جائزہ لیا گیا جن کے تجزیئے کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم بدھ تک پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ تیار کریں گی اور پاکستان کو قرضے کی فراہمی کے حوالے سے بھی اپنا جائزہ پیش کریں گی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان اور سپیشل سیکرٹری خزانہ نور احمد نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف ٹیم نے ریونیو، اخراجات، بیرونی فنانسنگ، افراط زر، تجارت سمیت دیگر امور پر پاکستانی حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کیے ہیں، مذکرات کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم اپنی رپورٹ تیار کریں گی۔ جمعہ کو مالیاتی مانیٹری ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عشرت حسین سے بھی آئی ایم ایف وفد کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

No comments.

Leave a Reply