برھم صالح عراق کے نئے صدر منتخب

کردستان نیشنل فیڈریشن کے نامزد امیدوار برھم صالح

کردستان نیشنل فیڈریشن کے نامزد امیدوار برھم صالح

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق کی پارلیمنٹ نے کردستان نیشنل فیڈریشن کے نامزد امیدوار Barham Salih کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے منگل کے روز رائے شماری کی گئی۔ رائے دہی خفیہ طریقے سے عمل میں لائی گئی۔ رائے شماری کے وقت ایوان میں 329 میں سے 302 ارکان موجود تھے۔ Barham Salih کو 219 اور ان کے مخالف امیدوار Fuad Hussein صرف 22 ووٹ حاصل کر سکے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد Barham Salih نے Adel Abdul Mahdi کو وزیر اعظم مقرر کیا اور انہیں حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔ رائے شماری کے پہلے مرحلے میں 4 امیدوار صداری دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔ صدارتی دوڑ سے باہر ہونے والوں میں Abdul Latif Rashid ، Omar al-Barzanji ، Salim Hamza ، Abdul Karim Abtan نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے مقابلے میں حصہ لیا۔

عراق کے دستور کے مطابق صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو پارلیمنٹ سے دو تہائی ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں جو کہ موجودہ تناسب میں 220 ووٹ بنتے ہیں۔ اگر اس سے کم ووٹ حاصل کیے ہیں تو ووٹتنگ دوبارہ کرائی جاتی ہے اور نصف سے ایک ووٹ زائد لینے والا امیدوار کامیاب قرار پاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں Barham Salih نے 165 اور Fuad Hussein نے 89 ووٹ لیے جبکہ 18 ووٹوں کے ساتھ خاتون امیدوار Sarwa Abdul Wahid تیسرے نمبر پر رہی۔ دوسرے مرحلے میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے Fuad Hussein کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس طرح Barham Salih ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply