منی لانڈرنگ کیس : آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، تجزیہ کار

آصف زرداری

آصف زرداری

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کام نکلوانے کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، آصف زرداری مجبور ہو کر نواز شریف بنتے جا رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد تحریک انصاف کے رویے کے سبب نہیں صرف اپنے فائدے کیلئے ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں،  نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہئے، عمران خان، جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر پابندی نہیں لگائیں گے، جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں تو اس پر اعتراضات ہو سکتے ہیں اس لئے عمران خان انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، سلیم صافی، شہزاد چوہدری، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی  اور امتیاز عالم نے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  میزبان کے پہلے سوال کئی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر پی پی پی اور ن لیگ کا مل کر ضمنی الیکشن لڑنے پر اتفاق، کیا تحریک انصاف کے رویے نے اپوزیشن کو اتحاد کرنے پر مجبور کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا  کہ آصف زرداری اپنی مجبوریوں کی وجہ سے ابھی تک لائن پر رہے اگر آصف زرداری کو پھر ڈیل مل گئی تو وہ دوبارہ دوسری طرف چلے جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply