جاپان میں مزدوروں کی کمی دور کرنے کے لیے مستری روبوٹ تیار

اس نئے روبوٹ HRP-5P کا نام دیا گیا ہے

اس نئے روبوٹ HRP-5P کا نام دیا گیا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں کم شرح پیدائش اور مزدوروں کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے ایک construction robot تیار کر لیا گیا۔ جاپان National Institute of Advanced Industrial Science and Technology (اے آئی ایس ٹی) کے ماہرین نے بڑی مہارت سے ایک humanoid robot تیار کیا ہے  جو تعمیرات کے کام کر سکتا ہے۔  اس سے صاف ظاہر ہے کہ کم از کم جاپان میں روبوٹ بہت تیزی سے انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ اس کی ایک سماجی وجہ یہ بھی ہے کہ جاپان میں روبوٹ بہت پسند اور قبول کیے جاتے ہیں۔  اس نئے روبوٹ HRP-5P کا نام دیا گیا ہے جس میں موٹروں اور acuators کو بڑھا کر انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے  لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ تیزی سے کام کرنے کے قابل ہو گا تاہم اس سے امکان ضرور پیدا ہوا ہے  کہ اگلے چند برس میں construction robot عام ہو جائیں گے۔  روبوٹ کی ویڈیو میں اسے ایک تختہ اٹھاتے اور اسے ڈرل مشین کے ذریعے ایک مقام تک لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  اس طرح یہ بلڈنگ اور دفاتر سازی میں انسانوں کی مدد کر سکتا ہے اور آزادانہ طور پر بھی اپنا کام انجام دے سکتا ہے۔  اس سے قبل ہم کارسازی اور دیگر کارخانوں میں روبوٹس دیکھ چکے ہیں جو اسمبلی لائن پر مختلف کام انجام دیتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب Robotic 3D printers بھی حیرت انگیز کام کر رہے ہیں جسے آٹو میشن کا ایک نیا روپ کہا جا سکتا ہے۔ تاہم اے آئی ایس ٹی نے کہا ہے کہ وہ انسانوں کی ضرورت کم سے کم کرتے ہوئے خودمختار روبوٹس سے کام کرانا چاہتے ہیں  اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں مزدوروں کی کمی ہے لیکن جو مزدور ہیں وہ بہت مہنگے بھی ہیں۔ اس ضمن میں امریکی کمپنی Boston Dynamics نے اٹلس نامی روبوٹ بنایا ہے  جو بہت سے کاموں کے ساتھ ساتھ پیٹھ کے بل پلٹ بھی سکتا ہے تاہم اے آئی ایس ٹی کا کہنا ہے کہ وہ روبوٹ سے کم درجے کے کام لینا چاہتے ہیں۔

download

No comments.

Leave a Reply