اسٹاک مارکیٹ، سال رواں کی سب سے بڑی تیزی، 1556 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی کی اسٹاک مارکیٹ، سال رواں کی سب سے بڑی تیزی، 1556 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی کی اسٹاک مارکیٹ، سال رواں کی سب سے بڑی تیزی، 1556 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے معاشی پیکیج کے مثبت اثرات سے مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر، سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1556 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ، 38کے بعد 39 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، سرمایہ کاری کی مالیت 253.59 ارب روپے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے معاشی پیکج کی خبر نے مارکیٹ پر بڑے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں، بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

No comments.

Leave a Reply