صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا خفیہ دورہ عمان

عمان کے سلطان قابوس اور صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو

عمان کے سلطان قابوس اور صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو

مسقط ۔۔۔ نیوز ٹائم

عمان کے Sultan Qaboos سے ملاقات کو Benjamin Netanyahu  کی اسرائیل واپسی تک خفیہ رکھا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔  اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu سرکاری دورہ پر سلطنت عمان پہنچ گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu اور ان کی اہلیہ سمیت اعلی سطح کا وفد دار الحکومت مسقط پہنچا ہے، جہاں Sultan Qaboos bin Saeed نے اپنی رہائش گاہ Bait Al Barakah Palace میں ان کا استقبال کیا۔ اس دوران Sultan عمان اور Benjamin Netanyahu کے درمیان مشرق وسطیٰ امن منصوبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب Benjamin Netanyahu اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔ گزشتہ 24 برسوں میں یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا خلیج فارس کے کسی بھی ملک کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل 1994ء میں اسرائیلی وزیر اعظم Yitzhak Rabin نے مسقط کا دورہ کیا تھا۔ 1996 میں عمان اور اسرائیل تجارتی مکاتب کھولنے پر رضامند ہو گئے تھے، تاہم سال 2000ء میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے باعث عمان نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منجمد کر لئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply