ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز رومن رینز کینسر کا شکار

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز رومن رینز

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز رومن رینز

نیو یارک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز Roman Reigns رواں ہفتے اچانک WWE Universal Champion کے ٹائٹل سے دستبردار ہو کر عارضی طور پر wrestling کو الوداع کہہ گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں Roman Reigns نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں leukemia یا خون کے کینسر کی ایک قسم کا سامنا ہے  جس کی وجہ سے وہ ریسلنگ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کر رہے ہیں۔ مگر بگ ڈاگ کے نام سے معروف wrestler کتنے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ سے دور رہیں گے؟ تو اس کا جواب leukemia کے ایک ماہر ڈاکٹر Joseph Anoa’i نے دیا ہے۔ ہالی ووڈ لائف کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر نے بتایا کہ Roman Reigns کم از کم ایک سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس نہیں آ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاج کی پیشرفت پر ہو گا کہ Roman Reigns کب معمول کی سرگرمیوں کو دوبارہ اپنا سکیں گے،  مگر عام طور پر ایسے مریضوں کو اس کے لیے کم از کم ایک سال یا اس سے زائد وقت درکار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ تعین کرنا بہت مشکل ہے کہ علاج کے بعد Roman Reigns کی wrestling میں واپسی کب تک ہو گی، اس کے لیے متعدد عناصر کو دیکھنا ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply