انڈونیشیا کا طیارہ 188 مسافروں سمیت سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا  طیارہ فلائٹ جے ٹی 610

انڈونیشیا طیارہ فلائٹ جے ٹی 610

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ فلائٹ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے island of Bangkaکے شہر Pangkal Pinangجا رہی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں حکام کے مطابق فلائٹ پر تین بچوں سمیت 178 افراد سوار تھے۔ جہاز میں دو پائلٹ اور عملے کے 5 ارکان بھی شامل تھے۔ اب تک کسے کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور پرواز کے 13 منٹ بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ انڈونیشیا کی قومی سرچ اور ریسکیو ایجنسی کے ترجمان Yusuf Latifنے نمائندوں کو بتایا: اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے اور انڈونیشیا کی ڈزاسٹر ایجنسی کے ترجمان Sutopo Purwo Nugroho نے ٹویٹر پر چند تصاویر بھی جاری کی ہیں  جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جہاز کے ملبے کی ہیں۔ انھوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں جہاز کا ملبہ اور تیل سمندر پر تیرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply