پولینڈ کا جرمنی سے عالمی جنگ کی تباہی کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ

پولینڈ کے صدرانڈریے ڈوڈا  اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل

پولینڈ کے صدرانڈریے ڈوڈا اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

پولینڈ کے صدر Andrzej Dudaنے ایک بار دوسری عالمی جنگ کے دوران ہونے والی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار جرمنی کو ٹھہراتے ہوئے برلن سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ہے کہ جب برلن اور وارس کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ جرمن اخبار ” Bild” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پولینڈ کے صدر  Andrzej Dudaنے کہا کہ میرے خیال میں دوسری عالم جنگ میں پولینڈ کو جس تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا،  اس کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ اب بھی موجود ہے اور یہ باب بند نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے سابق صدر Lech Kaczynskiاور پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا تھا کہ جرمنی نے پولینڈ کو دوسری عالمی جنگ کے دوران پہنچنے والے نقصان کا ازالہ نہیں کیا ہے۔ جرمن فوج نے Warsawکے ایک ایک گھر کو بموں اڑا دیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس جب پولینڈ کی طرف سے جرمنی سے ایسا ہی مطالبہ کیا گیا تھا  تو جرمنی نے یہ کہہ کر ہرجانے کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا  پولینڈ نے 1953ء میں ہرجانے کا مطالبہ واپس لے لیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply