ہند ۔ جاپان باہمی تعاون و تعلقات پر بات

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم جاپان شینزو آبے

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم جاپان شینزو آبے

 ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم جاپان Shinzo Abe نے آج حسین تفریحی مرکز پر جو Mount Fuji کے دامن میں واقع ہے، بات چیت کی اور صنعتی روبوٹس پیداوار کنندہ کارخانوں کا دورہ کیا۔ یہ وزیر اعظم مودی کے دو روزہ چوٹی کانفرنس کا پہلا دن تھا۔ اس چوٹی کانفرنس کے نتیجہ میں باہمی تعلقات میں جوش و ولولہ پیدا ہو گیا ہے۔ نریندر مودی کل شام جاپان پہنچے تھے، تاکہ 13ویں ہند ۔ جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکتداری بنیادی طور پر انقلابی تبدیلی کے دور سے گذر رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہو گئے ہیں۔ خاص طور پر دفاعی اور عالمی شراکتداری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو روزہ چوٹی کانفرنس کا آج آغاز ہوا جس میں باہمی تعلقات کی ترقی اور دفاعی شعبہ میں ان کی باہمی شراکتداری کی گہرائی پر نظرثانی کی جائے گی۔ مودی کا Shinzo Abe نے ان کی آمد پر ہوٹل Mount Fuji میں گرمجوش سے خیرمقدم کیا۔

پس منظر میں ٹوکیو کے مغرب میں واقع حسین مناظر کا سیاحتی مرکز Yamanashi  واقع ہے۔ وزیر اعظم Shinzo Abe سے اس قدرتی خوبصورت مرکز Yamanashi میں ملاقات بے حد پرمسرت ہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ دونوں قائدین باہمی تعلقات مزید گہرے کرنے پر بات چیت کریں گے۔ دونوں قائدین نے چمن میں چہل قدمی کی اور اس کے بعد مودی نے Shinzo Abe کے ان کے اعزاز میں منعقدہ دعوت میں شرکت کی۔ مودی نے کہا کہ کچھ رکاوٹوں کے بعد دونوں قائدین نے ظہرانے کے بعد صنعتی روبوٹ پیدا کنندہ کارخانہ کا دورہ کیا۔ باہمی تعاون کو جدید اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے فائنک کارپوریشن کا دورہ کیا جو صنعتی روبوٹ بڑے پیمانے پر تیار کرنے کا کارخانہ ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے خود کار کارخانوں کا بھی دورہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے Ravish Kumar نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ شام کے وقت  وزیر اعظم جاپان نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں اپنے شخصی بنگلے میں جوش ایک جھیل کے کنارے میں واقع ہیں، عشائیہ ترتیب دیا۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ وزیر اعظم جاپان نے کسی بیرون ملک سیاسی قائد کو مدعو کیا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں مودی نے وزیر اعظم جاپان کی اپنی آبائی ریاست گجرات میں میزبانی کی تھی۔آتش کدہ کے سامنے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم جاپان Shinzo Abe نے وزیر اعظم مودی کی اپنے شخصی بنگلے پر میزبانی کی۔ عشائیہ کے بعد دونوں قائدین ٹرین کے ذریعہ ٹوکیو روانہ ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply