جاپانی شہزادی نے عام شہری سے شادی کے لیے شاہی اعزاز سے دستبردار ہو گئیں

جاپان کی شہزادی آیاکو اور موریا موریا کیو

جاپان کی شہزادی آیاکو اور موریا موریا کیو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی شہزادی Ayakoایک عام شہری سے شادی کرنے کے لیے شاہی اعزاز سے دستبردار ہو گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی شہزادی Ayakoنے شاہی خاندان کے قوانین کے تحت عام شہری سے شادی کرنے کے لیے شہزادی کے مرتبے سے دستبردار ہو گئیں۔ اعزاز سے دستبرداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جاپان کے شاہی خاندان کے قوانین کے تحت شاہی خاندان سے باہر شادی کی اجازت نہیں ہے تاہم شاہی خاندان سے باہر شادی کرنے والوں کو اپنے شاہی اعزاز کو خیرباد کہنا ہوتا ہے،  شاہی اعزاز سے دستبرداری کے لیے 3 تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جاپان کے شاہی خاندان میں شاہی اعزاز سے دستبرداری کے لیے بھی روایتی اور باوقار تقریب رکھی جاتی ہے اس تقریب اور تاریخی رسومات کی ادائیگی 3 مقدس مقامات Kashikodokoro ، koreiden اور shinden میں ادا کی گئیں۔

شہزادی Ayakoنے الگ الگ ثقافتی لباس زیب تن کیے ان تینوں مقدس مقامات پر حاضری دی جہاں شہزادی کے جانشین نے دستبردار ہونے والی شہزادی کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کیں اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تینوں مقدس مقامات پر رسومات کی ادائیگی کے بعدAyakoاب شہزادی نہیں رہیں  چنانچہ شاہی خاندان نے اپنی سابقہ شہزادی Ayakoکے اعزاز میں ‘Choken-no-Gi’کے مقام پر خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی۔ الوداعی تقریب کے بعد آج بروز پیرAyakoرشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔ شادی کی تقریب ٹوکیو کے علاقے Meijiمیں واقع ایک مذہبی مقام پر ادا کی جائے گی بعد ازاں عدالت میں کاغذی کارروائی پوری کی جائے گی۔

28سالہ شہزادی نے اپنے جیون ساتھی کے لیے Moriya Keio کو چنا جو ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ Moriya Keioاور Ayakoکی ملاقات دسمبر 2016 ء میں ہوئی تھی اور رواں برس جولائی میں دونوں نے منگنی کی تھی۔ واضح رہے کہ شہزادی Ayakoکی بہن نے بھی شاہی خاندان سے باہر شادی کی تھی اس طرح مزید دو شہزادیوں کی کمی کے بعد شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد 17 ہو گئی ہے جن میں سے 12 خواتین ہیں۔

No comments.

Leave a Reply