روس سے تنازع، یوکرائنی پارلیمنٹ نے مارشل لا لگانے کی منظوری دے دی

روس اور یوکرائن میں تنائو کے باعث یوکرائنی صدر کی تجویز پر ملک کے مخصوص علاقوں میں 30 دن کے لیے مارشل لا لگا دیا گیا

روس اور یوکرائن میں تنائو کے باعث یوکرائنی صدر کی تجویز پر ملک کے مخصوص علاقوں میں 30 دن کے لیے مارشل لا لگا دیا گیا

کیف ۔۔۔  نیوز ٹائم

روس اور یوکرائن میں تنائو کے باعث یوکرائنی صدر کی تجویز پر ملک کے مخصوص علاقوں میں 30 دن کے لیے مارشل لا لگا دیا گیا۔ نیو یارک میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے خبردار کیا کہ یوکرائن کے جنگی بحری جہازوں کو پکڑنا اشتعال انگیزی ہے۔ روس کا کہنا ہے یوکرائنی بحریہ کے خلاف ایکشن سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ روس اور یوکرائن میں تنائو کے باعث یوکرائنی صدر کی تجویز پر ارکانِ پارلیمنٹ نے مارشل لا کی منظوری دی  جو 28 نومبر سے ملک کے مخصوص حصوں میں نافذ کیا جائے گا۔ مارشل لا  کے بعد حکام عوامی اجتماعات اور میڈیا کو کنڑول کریں گے۔ امریکی مندوب Nikki Haley نے سلامتی کونسل اجلاس میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو روس اور یوکرائن میں تنائو پر گہری تشویش ہے۔  امریکا، روس سے معمول کے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسے واقعات رکاوٹ بنتے ہیں۔ روسی مندوب نے جواب میں کہا ہے کہ یوکرائنی بحریہ کے خلاف ایکشن سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ گزشتہ روز روس نے بحیرہ اسود میں یوکرائن کے تین جنگی بحری جہاز پکڑ لیے تھے۔

No comments.

Leave a Reply