بنگلادیش: شیخ حسینہ واجد پر بنی ڈاکیو منٹری اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء پر لکھی گئی کتاب موضوع بحث

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا

ڈھاکہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلا دیش میں عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر بنی ڈاکیو منٹری اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء پر لکھی گئی کتاب موضوع بحث بن گئی۔بنگلا دیش میں عام انتخابات رواں برس 30 دسمبر کو ہو رہے ہیں، چند روز قبل تک اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں بشمول خالدہ ضیاء کو سزائیں سنائی جا رہی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم حسینہ واجد پر بنی ڈاکیو منٹری  “Hasina, a daughter’s tale” اور خالدہ  ضیاء پر لکھی کتاب Khaleda Zia: Her Life, Her Story کے نام سے لکھی گئی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جیل میں قید اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی 720 صفحات پر مشتمل بائیو گرافی 18 نومبر کو شائع کی گئی، جس میں انہیں بنگلا دیش کا لائٹ ہائوس قرار دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم حسینہ واجد پر بنی ڈاکیومنٹری فلم تھیٹرز میں دکھائی جا رہی ہے۔بی این پی، عوامی لیگ ایک دوسرے پر انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہی ہیں۔بنگلا دیش کی اپوزیشن جماعتیں گزشتہ 10 برس سے اقتدار پر براجمان حسینہ واجد پر حالیہ انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کچلنے کیلئے جھوٹ الزامات میں سزائیں دینے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply