کیلاش قبیلے کی ثقافت عالمی ورثے میں شامل: یونیسکو

یونیسکو نے چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثہ میں شامل کر لیا

یونیسکو نے چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثہ میں شامل کر لیا

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

یونیسکو نے چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثہ میں شامل کر لیا،  کیلاش قبیلے کی ثقافت کو شامل کرنے کا فیصلہ Mauritius میں منعقدہ عالمی ثقافتی کانفرنس میں کیا گیا۔ یونیسکو، اسلام آباد کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ Suri Jagek  کیلاش میں چاند، سورج، ستاروں اور شہابیوں سے متعلق ایک ثقافت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ثقافت سے متعلق علم اور تہواروں کو محفوظ بنانے کی عالمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply