جی 20 اجلاس: جاپانی وزیر ِاعظم آبے، ٹرمپ، شی اور پیوٹن سے ملاقات کریں گے

جی 20 سربراہ اجلاس جمعرات کو بیونس آئرس  میں ہو رہی ہے

جی 20 سربراہ اجلاس جمعرات کو بیونس آئرس میں ہو رہی ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیرِ اعظم Shinzo Abe، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر Xi Jinping اور روسی صدر Vladimir Putin سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ چیف کابینہ سیکریٹری Yoshihide Sugaنے اعلان کیا ہے کہ Shinzo Abe ، جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو بیونس آئرس کے لیے روانہ ہوں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کی پائیدار اور جامع نمو کے حصول کے موضوع پر عالمی رہنمائوں میں کھل کر تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال کے سربراہی اجلاس کا میزبان ہونے کے ناطے جاپان، نمو سے متعلق متفقہ موقف کے حصول کے لیے بحث مباحثوں میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاپانی وزیر ِاعظم، ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ ملاقات کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply