یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 535 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 535 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 535 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین نے جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لیے 535 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیرِ سرپرستی ہونے والی افغانستان کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے، 2 روزہ کانفرنس میں جرمنی، روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کے اعلی حکام اور سفارتکار شریک ہیں۔ کانفرنس میں یورپی یونین نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام، تباہ حال شہروں کی بحالی، خدمت عامہ اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات اور جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 535 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج پر دستخط کر دیئے ہیں۔ 535 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج میں سے 351 ملین ڈالر خدمت عامہ کی اصلاحات، 90 ملین ڈالر صحت اور خوراک کی کمی دور کرنے کے لیے اور 16 ملین ڈالر 2019 ء میں ہونے والے کونسل اور صدارتی انتخابات کی مد میں خرچ کیے جائیں گے جبکہ 42 ملین ڈالر کا ایک اور معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یونیسیف، افغانستان کے سربراہ  Alison V Parker نے متنبہ کیا تھا کہ جنگ زدہ افغانستان میں بچوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے  اور 5 لاکھ کے قریب بچے فاقہ کشی کے باعث ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب افغان صدر نے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ جنیوا میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے آئین کی پاسداری سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنیوا میں بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ اشرف غنی کا کہنا ہے طالبان سے براہ راست بات چیت میں افغانستان کے آئین کی پاسداری سمیت کئی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ افغان صدر نے مذاکراتی کمیشن میں خواتین کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی صدر کے چیف آف اسٹاف Abdul Salam Rahimi کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply