میکسیکو کی 26 سالہ دوشیزہ نے مس ورلڈ2018ء کا تاج اپنے نام کر لیا

میکسیکو  کی 26 سالہ Vanessa Ponce de Leonنے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا

میکسیکو کی 26 سالہ Vanessa Ponce de Leonنے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے شہر  Sanya City Arenaمیں حسینائوں کا 68واں سالانہ مس ورلڈ مقابلہ منعقد ہوا، جس میں 2018ء کے مس ورلڈ کا تاج میکسیکو کی 26 سالہ دوشیزہ نے اپنے سر پر سجا لیا۔ 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں 117 ممالک کی حسینائیں شریک ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں میکسیکو  کی 26 سالہ Vanessa Ponce de Leonنے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا،  جبکہ تھائی لینڈ کی حسینہ Nicolene Limsnukan دوسرے نمبر پر رہیں۔ مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق Vanessa Ponce de Leonنے انٹرنیشنل بزنس میں اعلی تعلیم حاصل کی تھی اور وہ بچیوں کے لیے کام کرنے والے Migrantes en el Camino فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ گزشتہ برس بھارت کی 21 سالہ حسینہ Manushi Chhillarنے مس ورلڈ 2017 ء کا تاج اپنے سر پر سجا لیا تھا۔  واضح رہے کہ  Manushi Chhillar16 سال بعد دوسری بھارتی حسینہ تھیں جو حسینہ عالم بنیں، یاد رہے کہ اس سے پہلے 2000 ء میں Priyanka Chopra نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply