مذہبی آزادی کی پامالی کا الزام، امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں چین، سعودی عرب، میانمار، Eritrea ، ایران، شمالی کوریا، Sudan ، Tajikistan  اور Turkmenistan شامل ہیں اور انہیں اس حوالے سے خاص  تشویش والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ ہر سال پیش کی جانے والی رپورٹ کانگریس کا ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے جس کی تفصیلات امریکی وزیرِ خارجہ Mike Pompeo نے بتائی ہیں  اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو اس ضمن میں ایک برس تک واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 نومبر 2018ء کو میں نے برما، چین، Eritrea ، ایران، جنوبی کوریا، پاکستان، Sudan ، سعودیہ عرب، Tajikistan  اور Turkmenistan کو ان تشویش کے وجہ بننے والے ممالک میں شامل کیا تھا  جو مذہبی آزادی کے قانون 1998ء کے تحت اس ضمن میں باضابطہ اور مسلسل خلاف ورزی کے شکار ہو رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply