ن لیگ کےلیئے ایک دن میں تین بڑے دھچکے، سعد رفیق، سلمان رفیق گرفتار، حمزہ کو بیرون ملک جانے پر روک دیا

مسلم لیگ کے اہم ترین رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب

مسلم لیگ کے اہم ترین رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب

اسلام آباد، لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

منگل کا دن مسلم لیگ (ن) کیلئے انتہائی مشکل ترین دن ثابت ہوا، نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو Paragon City کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ نیب لاہور خواجہ برادران کو آج  احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گا۔  نیب اعلامیہ کے مطابق سعد رفیق نے اپنی اہلیہ کے بھائی قیصر امین بٹ اور ندیم ضیاء سے مل کر غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی بنائی اور سوسائٹی ممبران کو دھوکا دیا۔

ادھر ایف آئی اے نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،  حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں تھا۔  علاوہ ازیں نیب   نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان Maryam Aurangzeb کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی ترجمان نیب کے مطابق Maryam Aurangzeb کے خلاف جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔ Maryam Aurangzeb نے کئی گاڑیاں اور گھر رکھے ہوئے تھے شکایت کنندہ کا نام نہیں بتا سکتے تفصیل آج جاری کریں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سعد رفیق کے خلاف انکوائری کے دوران نیب آرڈیننس 1999 کی شق 9A کے تحت بدعنوانی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملنے کے بعد  حقائق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ Ghazala Saad ، بھائی خواجہ سلمان رفیق، Qaisar Amin Butt اور ندیم ضیاء سے مل کر ایئر ایونیو کے نام سے ہائوسنگ پراجیکٹ شروع کیا جس کا نام تبدیل کر کے بعد میں میسرز Paragon City پرائیویٹ لمیٹڈ رکھا گیا۔ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ میسرز Paragon City ایک غیر قانونی سوسائٹی ہے۔ ملزمان نے ندیم ضیاء اور Qaisar Amin Butt سے مل کر بڑے پیمانے پر سوسائٹی کے ممبران سے دھوکہ دہی کی اور غیر قانونی ہائوسنگ منصوبے کے فنڈز سے غیر قانونی طور پر ذاتی مفادات حاصل کئے۔ یہ ملزمان ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر واضح ہدایات کے باوجود لوگوں سے رقوم اکٹھی کر رہے تھے۔ ملزمان نے مذکورہ منصوبے سے مسلسل غیر قانونی طور پر فنڈز اور فوائد حاصل کئے۔ انہوں نے اپنے اور اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے نام پر 40 کنال کے پلاٹ حاصل کئے۔ ملزمان نے اپنے سرکاری عہدے کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی منصوبہ کی توسیع اور مارکیٹنگ کی،  اور متعدد کمرشل پلاٹس بیچ کر فائدہ حاصل کیا جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے اور یہ پلاٹ حقیقت میں میسرز Qaisar Amin Butt کی ملکیت نہیں تھے۔

ادھر ایف آئی اے نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ حمزہ شہباز اپنے بھائی سے ملنے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جا رہے تھے۔ حمزہ شہباز کے مطابق بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد جب وہ امیگریشن کاونٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے کیونکہ ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہیں۔ تاہم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان Maryam Aurangzeb کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔ ترجمان نیب کے مطابق Maryam Aurangzeb کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی،  ان کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے۔ ترجمان نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے Maryam Aurangzeb کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply