کرنل معمر قذافی کا بیٹے سیف الاسلام کو لیبیا کا صدر بنانے کے لیے نئی مہم شروع

کرنل معمر قذافی کا بیٹے سیف الاسلام

کرنل معمر قذافی کا بیٹے سیف الاسلام

طرابلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لیبیا میں رواں ہفتے ایک نئی مہم سامنے آئی ہے جس میں مقتول لیڈر Colonel Muammar Gaddafi’s  بیٹے Saif al-Islam کو ملک کا صدر بنانے کی حمایت کی جا رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق Gaddafi حکومت کے حامیوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں Saif al-Islam کو مارچ 2019ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیبیا میں Saif al-Islam پر عائد کردہ سیاسی پابندیوں کے خاتمے اور ان کے سیاسی قد کاٹھ اور قبائلی سردار کی حیثیت سے ملک کے سیاسی عمل میں حصہ لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ”ہم نے آپ کو نامزد کیا” کے عنوان سے جاری اس مہم میں Colonel Muammar Gaddafi کے حامی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامی قبائل اور مہاجرین بھی اس میں پیش پیش ہیں۔ وہ لیبیا میں قذافی کی حکومت کی بحالی کے لیے پرجوش ہیں تاکہ Colonel Muammar Gaddafi کے بے دردی سے قتل اور اقتدار کھو دینے کے بعد Gaddafi خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اسی حوالے سے ایک مقامی دانشور اور ”مینڈیلا” تحریک کے بانی نے کہا  کہ Saif al-Islam Gaddafi کو صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت میں جاری مہم میں ملک کے کئی طبقات حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں عرب، امازیغ اور طوارق قبائل خاص طور پر پیش پیش ہیں۔ دوسری جانب ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی چل رہی ہے  کہ ملک جس بحران سے گذر رہا ہے اس کا حل صدارتی انتخابات اور Gaddafi خاندان کی اقتدار میں باوقار واپسی میں ہے۔ جب تک ملک میں ایک بار پھر Colonel Muammar Gaddafi کے حامیوں کی حکومت نہیں آتی اس وقت تک بے چینی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ Saif al-Islam Gaddafi جون 2017ء کو جیل سے رہائی کے بعد منظر پر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply