امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر پریشان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلی حکومت کے ہاتھوں مواخذے کے خدشات رکھتے ہیں جس کا اظہار امریکی صدر اپنے قریبی حلقوں میں بھی کیا کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی ساتھی نے سی این این کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اگلے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک کی حکومت آنے پر اپنا مواخذہ ہونے کے قوی امکان کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

وائٹ ہائوس کے ایک قریبی ذرائع نے بھی سی این این کو بتایا ہے  کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے قانونی مشیر Michael Cohen کی جانب سے جنسی اسکینڈل کو چھپانے کے لیے دو خاتون ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی پر صدر کا مواخذہ ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر کے مواخذے کی خبریں اس وقت سے زور پکڑ رہی ہیں جب نیو یارک کی عدالت میں صدر ٹرمپ کے خلاف قانونی ماہرین نے ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں Michael Cohen کے توسط سے خاتون ماڈلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم کی ادائیگی پر مواخذے کی استدعا کی گئی ہے۔ ڈیموکریٹک کے منتخب نمائندوں کا بھی دعوی ہے کہ صدر ٹرمپ قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اور حکومت کی تبدیلی کے بعد یا مواخذے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انہی مقدمات میں جیل بھی ہو سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply