بینکاک میں مس یونیورس مقابلہ: آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ کیتریونا گرے مس یونیورس منتخب

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ کیتریونا گرے

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ کیتریونا گرے

 بینکاک  ۔۔۔ نیوز ٹائم

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ 24 سالہ Catriona Gray کو مس یونیورس منتخب کر لیا گیا۔ Catriona Gray سے قبل بھی فلپائن کی تین دوشیزائیں ماضی میں مس یونیورس منتخب ہو چکی ہیں۔ مس یونیورس کے فائنل سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر تاریخ میں پہلی بار ایک کو کائنات کی حسین ترین شخصیت منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم فائنل میں اسپین کی 27 سالہ Miss Spain Angela Ponce کامیاب نہ ہو سکیں  اور فلپائنی دوشیزہ نے اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مس یونیورس کی آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 16 دسمبر کو ہونے والے مقابلے میں آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و سماجی کارکن Catriona Gray کو مس یونیورس منتخب کر لیا گیا۔ Catriona Gray کے والد اسکاٹش نژاد آسٹریلوی جبکہ والدہ فلپائنی ہیں اور وہ خود فلپائن میں جوان ہوئیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقا کی Demi Leigh Nel Peters نے انہیں تاج پہنایا۔Demi Leigh Nel Peters 2017 ء کے مقابلے مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں۔ Catriona Gray مس یونیورس سے قبل مس فلپائن تھیں اور انہوں نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں Catriona Gray فلپائن میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے حوالے سے سماجی تنظیم کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔  Catriona Gray نے مقابلے میں دنیا بھر کے 93 ممالک کی دوشیزائوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ مس یونیورس کے مقابلے میں مس جنوبی افریقا Tamaryn Green نے پہلی رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی، جبکہ وینزویلا کی دوشیزہ نے دوسری رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ مس یونیورس کا خطاب تین سال بعد فلپائن کے پاس واپس آیا، اس سے قبل 2015 ء میں بھی فلپائنی دوشیزہ کائنات کی حسین ترین لڑکی منتخب ہوئی تھی۔ اس بار اس مقابلے میں پہلی بار مخنث افراد کو بھی شامل کیا گیا تھا اور مس اسپین کی مخنث ٹاپ 10 میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب گئی تھیں، تاہم وہ ٹاپ تھری میں شامل نہ ہو سکیں۔

No comments.

Leave a Reply