جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی کابینہ کو نئے سال میں چیلنج کا سامنا

عالمی معیشت کے امکانات کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں منگل کے روز جاپان میں حِصص کی قیمتیں گر گئیں

عالمی معیشت کے امکانات کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں منگل کے روز جاپان میں حِصص کی قیمتیں گر گئیں

ٹوکیو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر ِاعظم شنزو آبے کو منصب سنبھالنے کے بعد ساتویں سال میں صارف ٹیکس میں منصوبہ شدہ اضافے پر عملدرآمد کے لیے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن رکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ 2012 ء میں ہوئے عام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرنے کے بعد آبے کی مخلوط حکومت کے قیام کو بدھ کے روز 6 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ آبے نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ 7ویں سال میں بھی ریاست اور عوام کی حتی المقدور خدمت کرنا جاری رکھیں گے۔ حکومت اکتوبر میں صارف ٹیکس کو 8 سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت کو ممکنہ حد تک جلد از جلد جنوری میں پارلیمان کے معمول کے اجلاس میں اپنے سب سے بڑے بجٹ کی توثیق ہونے کی امید ہے تاکہ آبے معیشت کا پہیہ درست انداز میں چلتا رہے۔ حکومت نے زور دیا ہے کہ معیشت کے بنیادی اشاریے مضبوط ہیں۔ لیکن عالمی معیشت کے امکانات کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں منگل کے روز جاپان میں حِصص کی قیمتیں گر گئیں۔

No comments.

Leave a Reply