افغانستان میں صدارتی انتخابات ملتوی، ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقات

کابل میں ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقات

کابل میں ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقات

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان میں اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات چند ماہ کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن کے نائب ترجمان Abdul Aziz Ibrahimiنے میڈیا کو بتایا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مسائل کی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں ان کی نشاندہی اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کی گئی تھی۔ افغان حکام انتخابات کے التوا کی وجوہات تکنیکی بیان کرتے ہیں تاہم اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے کہا تھا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوران افغان صدارتی انتخابات کے التوا اور ایک عبوری حکومت کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

دوسری جانب کابل میں اپنے افغان ہم منصب Hamdollah Mohib کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری Ali Shamkhaniنے کہا کہ افغانستان میں قیام امن و سلامتی کی خاطر ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے افغانستان میں امریکہ اور خطے کے بعض جابر ممالک کی جانب سے آئی ایس ایل دہشتگردوں کی حمایت اور ان کے باعث اٹھنے والے خطرات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔  Ali Shamkhani کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سرحدی چوکیوں میں اضافے اور انھیں مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں افغان مشیر برائے قومی سلامتی Hamdollah Mohib نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افغان قوم اور حکومت کا عزم مضبوط ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے کی سلامتی کے لئے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے اور یقیناً سیکیورٹی مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔

No comments.

Leave a Reply