پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن، دبئی میں ٹرافی کی رونمائی

تمام ٹیموں کے کپتانوں اور مہمانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

تمام ٹیموں کے کپتانوں اور مہمانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

 پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی، تمام ٹیموں کے کپتانوں اور مہمانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ آغاز 14 فروری کو دبئی میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہو گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے، ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں نے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان سپر لیگ پاکستان کا قومی فخر بن چکا ہے، اس لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع دینا ہے، پی ایس ایل ٹرافی پاکستان کی ثقافت اور روایات کے ساتھ اس کے مستقبل کی عکاس ہے۔

No comments.

Leave a Reply