انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

انٹر بینک میں ڈالر 138.92 روپے  پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 138.92 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹر بینک میں ڈالر 138.92 روپے  پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر139.20  روپے  میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 40 ہزار 596 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر میں حالیہ اضافہ آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج کی وجہ ہو سکتا ہے، تاہم ملک میں سرمایہ آنے کے سبب سٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی صورتحال کیلئے مثبت اشارہ ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال کے انہی 7 ماہ کے مقابلے میں 50 کروڑ ڈالر زائد پاکستان بھیجے،  7 ماہ میں امریکا سے 2 ارب ڈالر پاکستان ترسیل کیے گئے،  دوسری جانب انہی 7 ماہ میں برطانیہ سے بھیجی جانے والی رقوم 35 کروڑ ڈالر اضافے سے 1 ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم اور ترسیلات زر کے نظام میں آسانیوں سے سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply