مصر میں آئینی ترمیم، عبد الفتاح السیسی 2034 ء تک صدر رہیں گے

صدر عبد الفتاح السیسی

صدر عبد الفتاح السیسی

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے آئینی ترمیم منظور کر لی ہے جس کے تحت موجودہ صدر عبد الفتاح السیسی 2034 ء تک مصر کے صدر رہیں گے۔ جنرل عبد الفتاح السیسی 2014 ء میں Muslim Brotherhood کی حکومت کو برطرف کر کے برسرِاقتدار آئے تھے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئینی ترمیم کی حمایت میں 485 ووٹ ڈالے گئے جبکہ صرف 14 ارکان نے ترمیم کی مخالفت کی۔ 2013 میں مصر کے صدر محمد مرسی نے جنرل عبد الفتاح السیسی کو فوج کا سربراہ بنایا تھا۔ انہوں نے ہی محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔جنوری 2014 ء میں مصر کے طاقتور فوجی سربراہ جنرل عبد الفتاح السیسی کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ انہیں اس عہدے پر ترقی دینے کا اعلان عبوری صدر Adly Mansour نے صدارتی فرمان کے ذریعے کیا تھا۔ جس وقت انہیں ترقی دی گئی اس وقت وہ 59 سال کے تھے۔ جون 2014 ء میں جب صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تو اس وقت عبد الفتاح السیسی کے مدمقابل صرف ایک امیدوار تھے  Hamdeen Sabahi جنہیں عوام میں مقبولیت بھی حاصل تھی لیکن انتخابات میں وہ بری طرح ہار گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25,578,233 ووٹروں نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جن میں سے 96.91 فیصد ووٹ عبد الفتاح السیسی کو ملے تھے۔

No comments.

Leave a Reply