جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے درمیان میونخ میں مذاکرات

جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ کانگ گیونگ وا

جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ کانگ گیونگ وا

میونخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی وزیر ِخارجہ Taro Kono اور جنوبی کوریا کی وزیرِ خارجہ Kang Kyung-wha کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ ان کی ملاقات جمعہ کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہوئی۔ یہ ملاقات جنگی دور متعلقہ مسائل کی وجہ سے بگڑتے دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں ہوئی۔ ملاقات کے آغاز پر Taro Kono نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں بہت سی مشکلات ہیں اور انہیں امید ہے کہ Kang Kyung-wha کے ساتھ بے تکلفانہ انداز میں تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ امریکہ، شمالی کوریا سربراہ ملاقات کے تناظر میں شمالی کوریا سے متعلقہ مسائل پر بھی بات چیت ہو گی۔ Kang Kyung-whaنے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان حل طلب مسائل سے آگاہ ہیں۔ لیکن انہوں نے دونوں ملکوں کے سفارتکاروں کے درمیان مختلف سطحوں پر بات چیت جاری رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مذاکرات کی تفصیلات ابھی تک میسر نہیں ہیں لیکن یہ باور کیا جاتا ہے کہ Taro Kono نے جنوبی کوریا پر زور دیا کہ جنگ کے دور میں مشقت سے متعلقہ مسائل کو درست انداز میں حل کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply