اسپین میں 4 سال میں تیسری مرتبہ انتخابات کا اعلان

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز

میڈرڈ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسپین کے وزیر اعظم Pedro Sanchez نے 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا جس سے ملک میں جاری سیاسی اختلافات مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم  Pedro Sanchez نے پارلیمنٹ میں بجٹ مسترد کیے جانے کے بعد انتخابات کا اعلان کیا۔ خیال رہے کہ اسپین میں اقلیتی سوشلسٹ حکومت بننے کے بعد سے 4 سال میں یہ تیسرے انتخابات ہوں گے۔ Pedro Sanchez نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد مونکولا پیلس سے ایک ٹی وی پیغام میں کہا  کہ میں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے اور 28 اپریل کو انتخابات کروائیں جائیں گے۔ انہوں نے اپنے تقریر کے دوران گزشتہ 8 ماہ کے دورِ اقتدار میں اپنی کوششوں کی نشاندہی بھی کی۔ 46 سالہ وزیر اعظم گزشتہ برس جون میں سابق وزیر اعظم Mariano Rajoy کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔

سوشلٹ، سادگی مخالف اور خطے کی نیشنلسٹ جماعتوں کی اکثریت جو اس وقت Mariano Rajoy کے خلاف متحد ہوئی تھیں، انہوں نے Catalonia کی آزادی سے متعلق علیحدگی پسند رہنمائوں سے مذاکرات ختم کرنے پر گزشتہ ہفتے Pedro Sanchez کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔  Pedro Sanchez نے براہ راست Catalonia کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے ملک کے علاقوں سے اس وقت تک مذاکرات جاری رکھے جب تک ان کے مطالبات آئین اور قانون کے مطابق تھے۔ انہوں نے Conservative opposition کو مذاکرات کی حمایت نہ کرنے پر مورد الزام ٹھہرایا۔

اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 8 ماہ کی حکومت میں ہمیں Conservative opposition کی حمایت حاصل نہیں ہوئی، صرف حکومت کے لیے نہیں بلکہ ہسپانوی حکومت کے لیے بھی۔ پاپولسٹ پارٹی کے رہنما Pablo Casado نے Pedro Sanchez کی جانب سے Catalonia کے علیحدگی پسند افراد کے کچھ مطالبات پر اسے سوشلسٹ کی ہار قرار دیا تھا۔اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ کیا اسپین ان جماعتوں کے ہاتھوں یرغمال بن کے رہنا چاہتا ہے جو اسے تباہ کرنا چاہتی ہیں۔  یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اپریل کے انتخاب میں کوئی واضح طور پر کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ رائے عامہ کے مطابق Socialists پارٹی اس وقت باقی جماعتوں سے زیادہ مقبول ہے  لیکن اس کے 2 اہم مخالفین Populist party اور Citizens پارٹی کی جانب سے South Andalusia کے علاقے میں کیے گئے اتحاد کو دہرایا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے Vox’s پارٹی کی مدد سے سوشلسٹس کو شکست دی تھی۔ Vox’s leader, Santiago Abascal نے ٹوئٹ کیا کہ  اسپین دوبارہ سے اپنے دشمنوں سے مضبوط ہے۔

No comments.

Leave a Reply