افغانستان میں صدارتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی

جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے

جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں اور جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے ایک بار پھر نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے،  رواں سال کے آغاز میں ہونے والے انتخابات کو جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا  اور اب اس میں دو ماہ کی مزید تاخیر کے بعد 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازع پارلیمانی انتخابات اور الیکشن قوانین میں ترمیم صدارتی انتخابات کی تاخیر کی وجہ ہیں،  ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز، بین الاقوامی برادری خصوصاً افغان حکومت کی جانب سے انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز بروقت ادا کر دیے گئے تو پولنگ 28 ستمبر کو ہی ہو گی۔ چیئرپرسن نے بتایا کہ صدارتی الیکشن، صوبائی و ضلعی کونسل اور غزنی کے پارلیمانی انتخابات مشترکہ طور پر 28 ستمبر کو ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply