یمن: حوثیوں کا بچوں کے لیے قائم کردہ 4 تربیتی کیمپوں کا انکشاف

حوثیوں کا بچوں کے لیے قائم کردہ 4 تربیتی کیمپوں کا انکشاف

حوثیوں کا بچوں کے لیے قائم کردہ 4 تربیتی کیمپوں کا انکشاف

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کے عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایران کی سرپرستی میں بچوں کو عسکری تربیت دینے کے لیے چار بڑے تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔ العربیہ کے مطابق حوثیوں کی طرف سے بچوں کے تربیتی مراکز کی نشاندہی Al Hudaydah ، Rhymes ، Al Mahwit ،Sana’a ، اور Dhamar گورنریوں میں کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یمن میں قائم کردہ تربیتی مراکز کی سرپرستی اور ٹریننگ میں ایرانی اور حزب اللہ ملیشیا کے ماہرین معاونت کر رہے ہیں۔ ذائع نے مزید بتایا کہ حالیہ عرصے میں قائم کیے گئے خفیہ تربیتی مراکز میں جدید اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت دی جاتی اور میزائل داغنے کے اڈے بنائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا کیمپ شمالی Al Hudaydah میں ad-Dahi directorate میں قائم کیا گیا ہے۔ اس میں بحری راہ داریوں، ساحلی مقامات پر حملوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ کشتیوں کی مد سے جہازوں کو نشانہ بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس کیمپ میں میزائل، اسکڈ میزائل اور دیگر اسلحہ ذخیرہ کیا گیا ہے۔ دوسرا تربیتی کیمپ Bajil Directorate میں  Jurb al Abal کے مقام پر قائم ہے۔  اس میں Al Hudaydah ، Dhamar، Sana’a اور Rhymes کے مقامات سے لائے گئے بچوں کو عسکری تربیت کے عمل سے گذارا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں بھی اسلحہ کی بھاری مقدار ذخیرہ کی گئی ہے۔ میزائل لانچنگ اڈے اور میزائل تک وہاں موجود ہیں۔ اس کیمپ کی نگرانی حوثیوں کے انٹیلی جنس چیف ابوعلی الحاکم کر رہا ہے۔  اس میں ایک آپریشن کنٹرول روم اور حزب اللہ کے عسکری ماہرین بھی موجود ہیں۔ یمن میں حوثی باغیوں کا بچوں کی ٹریننگ کے لیے قائم کردہ تیسرا کیمپ Mahisia مقام پر واقع ہے اور چوتھا کیمپ Al-Musâwât پر بنایا گیا ہے۔ حال ہی میں اس کیمپ کی توسیع کی گئی ہے جو العلفی ہسپتال کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔ اس کیمپ میں ان یمنی بچوں کو تربیت دی جاتی ہے جنہیں اس کے بعد فوری طور پر میدان جنگ میں اتارا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply